1
Wednesday 26 Aug 2020 23:43

ایران و عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا آپسی تعاون تعمیری ہے جو مستقبل میں بھی جاری رہیگا، مشترکہ پریس کانفرنس

ایران و عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا آپسی تعاون تعمیری ہے جو مستقبل میں بھی جاری رہیگا، مشترکہ پریس کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ تہران کے خصوصی دورے پر موجود ڈائریکٹر جنرل عالمی جوہری توانائی ایجنسی رافائل گروسی نے اپنے 2 روزہ دورے کے اختتام پر ایرانی جوہری توانائی کمیشن کے سربراہ علی اکبر صالحی کے ہمراہ اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ ایرانی تعاون کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرن اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے باہمی تعاون میں مزید توسیع لاتے ہوئے اقوام متحدہ کے جامع سیف گارڈز سسٹم (IAEA Safeguards System) اور اس کے الحاقی پروٹوکول کے مکمل نفاذ میں آسانی پیدا کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

بیانیه مشترک ایران و آژانس؛اجازه دسترسی داوطلبانه ایران به دو مکان مشخص شده/آژانس درخواست دیگری از ایران ندارد

تہران سے جاری ہونے والے ایرانی جوہری توانائی کمیشن اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں جوانب سے یہ تصدیق کی جاتی ہے کہ جانچ پڑتال کی سرگرمیوں میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے خودمختاری، غیر جانبداری اور پیشہ ورانہ رویے کے اصول پر بدستور عملدرآمد جاری رہے گا۔ جاری ہونے والے مشترکہ بیان کے اندر واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی نہ صرف اپنے آئین کے مطابق (ایران کی) تمام خفیہ معلومات کی مکمل حفاظت کرے گی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آئی اے ای اے سیف گارڈز اور اس کے الحاقی پروٹوکول، حکومتوں کے درمیان رازداری کے اصول، معیارات، عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے قائم کردہ طریقۂ کار اور ایرانی تحفظات کو بھی پوری طرح مدنظر رکھے گی۔

ڈی جی آئی ای اے ای رافائل گروسی نے اپنی گفتگو میں ایران کے اپنے خوشگوار سفر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ (ایران کے حوالے سے) عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے رویے میں کسی قسم کی جانبداری پیدا نہیں ہوئی جبکہ ایران کی جانب سے آئی اے ای اے کو دیا جانے والا تعاون انتہائی تعمیری رہا ہے جو مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ رافائل گروسی نے بعدازاں ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں بھی لکھا کہ آج صبح میں نے ایرانی جوہری توانائی کمیشن کے سربراہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ملاقات کی ہے جبکہ ہم اقوام متحدہ کے سیف گارڈ سسٹمز کے سلسلے میں ایران کے اندر جانچ پڑتال کے حوالے معاہدہ طے کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی سوموار کی شب ایک اعلی سطحی سفارتی وفد کے ہمراہ ایرانی دعوت پر تہران پہنچے تھے جہاں ایرانی جوہری توانائی کمیشن کے ترجمان بہروز کمالوندی اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی میں مستقل ایرانی مندوب کاظم غریب آبادی نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد رافائل گروسی نے تہران کے اندر ایرانی جوہری توانائی کمیشن کے سربراہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ملاقات کی۔ بعدازاں رافائل گروسی نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے بھی ملاقات کی جس میں ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران، بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ اپنے معمول کے تعاون میں توسیع دینا چاہتا ہے۔ محمد جواد ظریف نے اس ملاقات کے دوران امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجود دوطرفہ اختلافات کا خاتمہ کرتے ہوئے باہمی اعتماد اور حُسن نیت کی بنیاد پر آئی اے ای اے سیف گارڈز میں تعریف شدہ دوجانبہ تعاون جاری رہے گا۔



بعد ازاں ڈی جی آئی اے ای آے رافائل گروسی نے ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

خبر کا کوڈ : 882646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش