QR CodeQR Code

فلسطین، غزہ پر غاصب صیہونی رژیم کا ایک اور ہوائی حملہ

26 Aug 2020 23:54

فلسطینی خبررساں ایجنسی سما کیمطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے عزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے مقامات الزنہ اور ابوعنتر کو 4 ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے تاہم ان ہوائی حملوں کو جانی نقصان نہیں ہوا


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے آج علی الصبح فلسطینی علاقے غزہ میں متعدد مقامات پر بمباری کی ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی سما کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے عزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے مقامات الزنہ اور ابوعنتر کو 4 ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ دوسری طرف غاصب صیہونی فوج کی طرف سے یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ ہونے والے ہوائی حملے فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے (غیرقانونی و غاصب) صیہونی بستیوں کی جانب آتشیں غباروں کے ارسال کئے جانے کا ردعمل ہے۔

اس حوالے سے ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو نے اطلاع دی ہے کہ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ فلسطینی غزہ کی پٹی کو غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے گزشتہ 2 ہفتوں سے حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جن کے جواب میں فلسطینی مزاحمتکاروں کی جانب سے غیرقانونی یہودی بستیوں کی جانب آتشیں غبارے ارسال کئے جاتے ہیں جو غاصب یہودی بستیوں میں آتشزدگی کا باعث بھی بنتے رہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 882647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882647/فلسطین-غزہ-پر-غاصب-صیہونی-رژیم-کا-ایک-اور-ہوائی-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org