QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں مذہبی ہم آہنگی کیلئے گیارہ رکنی امن کمیٹی قائم

26 Aug 2020 23:58

سرکاری طور پر قائم اس کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ امن کمیٹی میں شیخ ناصر زمانی، محمد موسیٰ، عبدالشکور، سلطان گولڈن، مولانا غفران، پروفیسر امیر بیگ، ایمان شاہ، شیخ جواد حافظی، ڈاکٹر محمد علی جوہر، سید شمس الدین اور مولانا سرور شاہ شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں امن اور رواداری کے فروغ اور مذہبی ہم آہنگی کیلئے 11 رکنی امن کمیٹی قائم کر دی گئی۔ سرکاری طور پر قائم اس کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ امن کمیٹی میں شیخ ناصر زمانی، محمد موسیٰ، عبدالشکور، سلطان گولڈن، مولانا غفران، پروفیسر امیر بیگ، ایمان شاہ، شیخ جواد حافظی، ڈاکٹر محمد علی جوہر، سید شمس الدین اور مولانا سرور شاہ شامل ہیں۔ گیارہ رکنی امن کمیٹی محرم الحرام کے دوران امن و ہم آہنگی بحال رکھے گی۔ کمیٹی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریگی اور گلگت بلتستان کے مختلف مسالک کے مابین ہم آہنگی کیلئے اقدامات تجویز کریگی۔ کمیٹی نفرت انگیز تقاریر، متنازعہ نعرے بازی کور روکنے کیلئے حکومتی پالیسی پر علمدرآمد کی کوشش کریگی جو خطے میں فرقہ واریت کا باعث بن سکتی ہے۔ کمیٹی اکابرین، علما اور انتظامیہ کے مابین ثالث کا کردار ادا کریگی تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کا سدباب ہو سکے اور بروقت اور موثر طریقے سے صورتحال کو قابو میں کیا جا سکے


خبر کا کوڈ: 882648

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882648/گلگت-بلتستان-میں-مذہبی-ہم-ا-ہنگی-کیلئے-گیارہ-رکنی-امن-کمیٹی-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org