0
Thursday 27 Aug 2020 01:58

کراچی میں 100 سال میں ایسی بارش نہیں ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں 100 سال میں ایسی بارش نہیں ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں 100 سال میں ایسی بارش نہیں ہوئی، 1931ء میں ہونے والی بارش اس سے کم تھی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کراچی سمیت سندھ بھر کے بارش سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کرنے آیا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بارش سے جو اضلاع متاثر ہوئے ہیں انہیں آفت زدہ قرار دیا جائے گا، ابھی بارش ختم نہیں ہوئی ہے اور بارش آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے 28 اگست کو اپنی مدت پوری کریں گے، قانون کے مطابق ایڈمنسٹریٹر اپوائنٹ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 882659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش