QR CodeQR Code

مجھے ایک سال کیلئے ایڈمنسٹریٹر بنانے کی کوئی پیشکش نہیں ہوئی، مصطفیٰ کمال

27 Aug 2020 02:04

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میرے زمانے میں بھی مسائل آتے تھے لیکن ایسے نہیں میرے دور میں شہر میں جہاں مسئلہ ہوتا تھا ہم وہاں کھڑے ہوکر ٹھیک کرتے تھے، اگر 3 نالوں کا مسئلہ حل ہوجائے تو 90 فیصد علاقوں میں پانی کھڑا نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین کے سربراہ اور سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مجھے ایک سال کیلئے ایڈمنسٹریٹر بنانے کی کوئی پیشکش نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کے حوالے خبروں کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کراچی کا ایڈمنسٹریٹر بنانے کیلئے کوئی تجویز زیر غور نہیں، مجھے ایک سال کیلئے ایڈمنسٹریٹر بنانے کی کوئی پیشکش نہیں ہوئی۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میرے زمانے میں بھی مسائل آتے تھے لیکن ایسے نہیں میرے دور میں شہر میں جہاں مسئلہ ہوتا تھا ہم وہاں کھڑے ہوکر ٹھیک کرتے تھے۔

شہر میں نکاسی آب کے مسائل کا حل بتاتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ نالوں کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، اگر 3 نالوں کا مسئلہ حل ہوجائے تو 90 فیصد علاقوں میں پانی کھڑا نہیں ہوگا۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اجلاسوں میں مجھے کسی نے بلایا تھا جس پر میں گیا تھا، کراچی اور اسلام آباد کے دونوں اجلاسوں میں شریک تھا، مجھ سے کراچی شہر سے متعلق تجاویز مانگی گئی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 882660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882660/مجھے-ایک-سال-کیلئے-ایڈمنسٹریٹر-بنانے-کی-کوئی-پیشکش-نہیں-ہوئی-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org