0
Thursday 27 Aug 2020 12:02

مقبوضہ کشمیر کے صوبہ جموں میں بارشوں نے قہر مچایا، 3 شہری لقمہ اجل

مقبوضہ کشمیر کے صوبہ جموں میں بارشوں نے قہر مچایا، 3 شہری لقمہ اجل
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے جموں خطے کے پیر پنچال، چناب، ریاسی، ادہمپور اور بانہال میں شدید بارش نے تباہی مچا دی، جس سے 3 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ صوبہ بھر میں املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ کٹھوعہ ضلع کے بسوہلی کے علاقے میں ایک پل اور 13 رہائشی مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ بسوہلی کے علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے سے 13 رہائشی مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ 15 خانہ بدوشوں کو دریائے اوجھ کے بیچ سے بچا لیا گیا۔ ادھمپور میں ایک شخص آسمانی برق گرنے سے ہلاک ہوگیا جس کی شناخت حامد محمد ولد قاسم ساکن پرانڈ موگری کے طور پر ہوئی جبکہ بارش کی وجہ سے ڈبی گلی کے رہائشی کھیم راج کا رہائشی مکان تباہ ہوا۔

ضلع ریاسی میں بھی ایک شخص کی ہلاکت ہوئی جو پسی کے نتیجے دب کر لقمہ اجل بن گیا۔ ڈپٹی کمشنر ریاسی اندوکنول چب نے بتایا کہ گذشتہ رات ضلع میں شدید بارش کے باعث ایک شخص اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ مہلوک کا تعلق مہور علاقہ سے ہے۔ ادھر بدھ کے روز راجوری اور پونچھ میں شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ اس دوران منجاکوٹ میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ 35 سالہ شخص محمد شوکت ولد محمد حسین ساکن کلر موہڑہ پونچھ راجوری کے منجاکوٹ کے بالائی علاقے کوٹلی میں ڈھوک میں تھا جہاں وہ پسی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 882704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش