QR CodeQR Code

کراچی، جماعت اسلامی کے MPA کے گھر کے باہر فائرنگ

27 Aug 2020 12:05

سید عبد الرشید نے بتایا کہ ملزمان نے گلی میں فائرنگ میرے کمرے کے باہر کی ہے اور میں اس طرح کی حرکتوں سے ڈرنے والا نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے لیاری سے منتخب ہونے والے جماعت اسلامی کے ایم پی اے سید عبدالرشید کے گھر کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایم پی اے سید عبدالرشید کے مطابق علاقہ مکینوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان گھر کے باہر آئے دو فائر کئے اور فرار ہو گئے۔ سید عبد الرشید نے بتایا کہ ملزمان نے گلی میں فائرنگ میرے کمرے کے باہر کی ہے اور میں اس طرح کی حرکتوں سے ڈرنے والا نہیں، میں لیاری کی بات کرتا ہوں، میں دیکھ رہا ہوں کہ کچھ عرصہ سے لیاری میں پہلے جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے گولیوں کے 2 خول تحویل میں لے لئے گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ خول فارنزک کے لئے بھیجیں جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 882722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882722/کراچی-جماعت-اسلامی-کے-mpa-گھر-باہر-فائرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org