0
Thursday 27 Aug 2020 12:40

افغانستان کے مسئلے کا دیرپا سیاسی حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، شاہ محمود

افغانستان کے مسئلے کا دیرپا سیاسی حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا دیرپا سیاسی حل ہے جو مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان طالبان نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات بہت سودمند رہی، افغانستان کے مسئلے کا دیرپا سیاسی حل ہے جو مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، افغانستان میں امن طاقت کے بل بوتے پر قائم ہونا ہوتا تو 41 سال کا عرصہ کم نہیں تھا۔ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کے عمران خان کے نکتہ نظر کی تائید امریکا، روس چین اور خطے بھی کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری گفتگو دوحہ میں ہونے والے امن معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی ہوئی ہے، افغان وفد نے دوحہ امن معاہدے پر عملدرآمد کے سلسلے میں درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا، دوحہ امن معاہدے پر عملدرآمد کے سلسلے میں پیش رفت بھی ہوئی ہے، لوئیہ جرگہ کے انعقاد کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عبداللہ عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دورہ  پاکستان کی دعوت دی، پاکستان کی کوشش ہے کہ انٹرا افغان ڈائیلاگ کو جلد آگے بڑھایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 882726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش