0
Saturday 30 Jul 2011 18:55

حکومت اور سپریم کورٹ کے درمیان کوئی ٹکراوٴ نہیں، عدلیہ حکومت محاذ آرائی صرف میڈیا کی حد تک ہے، جسٹس جاوید اقبال

حکومت اور سپریم کورٹ کے درمیان کوئی ٹکراوٴ نہیں، عدلیہ حکومت محاذ آرائی صرف میڈیا کی حد تک ہے، جسٹس جاوید اقبال
 لاہور:اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اور سپریم کورٹ کے درمیان کوئی ٹکراوٴ نہیں، حکومت نے سپریم کورٹ کے کسی فیصلے کو رد نہیں کیا، تاہم ان پر عمل درآمد میں تاخیر کا پہلو ضرور ہے، انہوں نے کہا کہ یہ غلط ہے کہ سپریم کورٹ اور پاک فوج مل کر کوئی کردار ادا کرنا چاہتی ہیں، پنجاب بار کونسل کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ این آر او کے خلاف حکومت کی نظرثانی کی درخواست زیرالتواء ہے، جب تک اس پر فیصلہ نہیں ہوتا این آر او فیصلے پر عمل درآمد کیسے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ حکومت محاذ آرائی صرف میڈیا کی حد تک ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے نہیں مانتی، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا بنیادی مقصد آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور کرپشن کا خاتمہ ہے اور حکومت کے بھی یہی مقاصد ہے۔ جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ ہمیں پاکستانی فوج پر فخر ہے، تاہم سپریم کورٹ نے فوج کے کوئی کردار ادا کرنے کے آگے بند باندھ دیا ہے اور اب کوئی اسے توڑ نہیں سکتا، تقریب سے لاہور ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس شیخ عظمت سعید اور پنجاب بار کونسل کے رہنماوٴں نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 88276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش