QR CodeQR Code

کراچی تباہ کن بارشیں، وزیراعظم کی ریلیف کوششیں تیز کرنے کی ہدایت

27 Aug 2020 16:29

عمران خان نے گورنر سندھ کو ہدایت دی کہ پانی میں پھنسے لوگوں کو کھانا پہنچایا جائے اور لوگوں کی محفوظ مقامات پر جلد منتقلی کا انتظام بھی کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو فون کیا اور کراچی سمیت سندھ بھر میں حالیہ بارشوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے گورنر سندھ کو ریلیف کی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پانی میں پھنسے لوگوں کو کھانا پہنچایا جائے اور لوگوں کی محفوظ مقامات پر جلد منتقلی کا انتظام بھی کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 882765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882765/کراچی-تباہ-کن-بارشیں-وزیراعظم-کی-ریلیف-کوششیں-تیز-کرنے-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org