QR CodeQR Code

میرانشاہ، بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی، بھابھی اور 2 بھتیجوں کو قتل کر دیا

27 Aug 2020 17:25

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان زمین کا تنازع چلا آ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی، بھابھی اور 2 بھتیجوں‌ کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میرانشاہ میں میر علی کے علاقے ایپی میں زمین کے تنازع پر دونوں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس دوران بھائی نے فائرنگ کر دی جس سے ایک بھائی اور اس کی بیوی اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک شخص اور خاتون زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے میر علی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں طاہر، اس کی بیوی اور 2 بچے شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان زمین کا تنازع چلا آ رہا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 30 جولائی کو صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق، جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 882775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882775/میرانشاہ-بھائی-نے-فائرنگ-کرکے-بھابھی-اور-2-بھتیجوں-کو-قتل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org