0
Thursday 27 Aug 2020 17:26

انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جیلوں میں قید خواتین سے متعلق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کو اٹارنی جنرل سے مشاورت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشروں کی پہچان انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے سے ہوتی ہے، انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے جیلوں میں قید بے سہارا اور مصیبت زدہ خواتین کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے گزشتہ روز انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری سے تفصیلی مشاورت کی تھی جس میں وزیراعظم کو جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سفارشات پیش کی گئی تھی۔ اس سے قبل وزیراعظم نے جیلوں میں قید خواتین کی حالت زارکا نوٹس لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 882776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش