QR CodeQR Code

کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے، فاروق ستار

27 Aug 2020 18:54

ایک بیان میں ایم کیو ایم تنظیم بچاؤ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ موسلادھار بارش نے پھر کراچی کی شاہراہوں، گھروں کو پانی سے بھر دیا ہے، کراچی پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے بجائے کام کیا جاتا تو یہ حال نہ ہوتا، بارش کے پانی سے غریب عوام کا گھر اور کاروبار تباہ ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم تنظیم بچاؤ کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی ڈوب رہا ہے اور عوام بے یارو مددگار ہیں، متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم تنظیم بچاؤ کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے کراچی میں موسلا دھار بارش اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسلادھار بارش نے پھر کراچی کی شاہراہوں، گھروں کو پانی سے بھر دیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کراچی پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے بجائے کام کیا جاتا تو یہ حال نہ ہوتا، بارش کے پانی سے غریب عوام کا گھر اور کاروبار تباہ ہوگیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد سمیت بارش متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ متاثرہ علاقوں کا ایک سال کا ٹیکس معاف کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 882793

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882793/کراچی-میں-بارش-سے-متاثرہ-علاقوں-کو-ا-فت-زدہ-قرار-دیا-جائے-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org