QR CodeQR Code

محرم الحرام اسوہ شبیرؑ نافذ کرنے کا تقاضا کرتا ہے، مولانا عاصم مخدوم

27 Aug 2020 20:16

چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام نے اسلام کی عظمت اور شوکت کو بلند کیا، حضرت حسین ابن علی علیہ السلام کی قربانی نے اسلام کو زندہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہادت امام حسینؑ اسلامی اقدار کے تحفظ کا پیغام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی امن کمیٹی لاہور کے زیراہتمام امام حسین علیہ السلام سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت چودھری محمد ارشد گجر نے کی۔ کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا محمد عاصم مخدوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسول امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام نے اسلام کی عظمت اور شوکت کو بلند کیا، حضرت حسین ابن علی علیہ السلام کی قربانی نے اسلام کو زندہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہادت امام حسینؑ اسلامی اقدار کے تحفظ کا پیغام ہے، محرم الحرام اسوہ شبیرؑ کو نافذ کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔ قومی امن کمیٹی لاہور کے صدر چودھری ارشد گجر نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے، برداشت، رواداری اور تحمل کو عام کرنا ہوگا، محرم قربانی، برداشت اور رواداری کا مہینہ ہے۔ سیمینار میں ملک محمد آصف، محمد اویس سمیت دیگر نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 882801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882801/محرم-الحرام-اسوہ-شبیر-نافذ-کرنے-کا-تقاضا-کرتا-ہے-مولانا-عاصم-مخدوم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org