0
Thursday 27 Aug 2020 21:00

لاہور، 9 اور 10 محرم کی درمیانی شب طاہرالقادری خطاب کریں گے

لاہور، 9 اور 10 محرم کی درمیانی شب طاہرالقادری خطاب کریں گے
اسلام ٹائمز۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری 9 اور 10 محرم الحرام شب عاشور (ہفتہ) کو بعد نماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ’’شہادت سیدنا امام حسین علیہ السلام اور اتحاد امت کانفرنس‘‘ سے خطاب کریں گے۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام و مشائخ عظام شرکت کرینگے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اپنے خطاب میں فلسفہ شہادت سیدنا امام حسین علیہ السلام، شان اہلبیتؑ اور اتحاد امت پر روشنی ڈالیں گے۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ہونیوالی کانفرنس کے علاوہ ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر ’’شہادت سیدنا امام حسین علیہ السلام اور اتحاد امت کانفرنس‘‘ کے عنوان سے کانفرنسز منعقد ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق 9 محرم الحرام کی شب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ’’ شہادت سیدنا امام حسین علیہ السلام کانفرنس میں علماء مشاءخ، ملک پاکستان کے نامور قراء و نعت خوان ہدیہ عقیدت، معروف شعراء کرام منقبت حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام پیش کریں گے۔ منہاج القرآن علماء کونسل کا اجلاس مرکزی صدر حاجی امداد اللہ قادری کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر، علامہ غلام اصغر صدیقی ،مفتی خلیل حنفی ،علامہ امداد اللہ شاہ ،علامہ عثمان سیالوی سمیت دیگر مرکزی، صوبائی و ضلعی عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں 9 اور 10 محرم کو منعقد ہونے والی ’’شہادت سیدنا امام حسین علیہ السلام اور اتحاد امت کانفرنس‘‘ کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 882812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش