0
Thursday 27 Aug 2020 22:11

ففتھ جنریشن وار سوشل میڈیا پر لڑی جانیوالی وہ جنگ ہے جسکا ہدف امت مسلمہ ہے، علامہ احمد اقبال

ففتھ جنریشن وار سوشل میڈیا پر لڑی جانیوالی وہ جنگ ہے جسکا ہدف امت مسلمہ ہے، علامہ احمد اقبال
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ پُرامن معاشرے کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تمام مسالک کے علماء کو اتحاد بین المسلمین کی ضرورت و اہمیت پر زور دینا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کسی کے مقدسات کی توہین یا کسی بھی مسلک کی تکفیر اسلام دشمن قوتیں کی وہ شاطرانہ چالیں ہیں جن کے ذریعے امت مسلمہ کو ایک دوسرے کے خلاف صف آرا کر کے کمزور کیا جا رہا ہے۔ ہمیں ان سازشوں سے ہوشیار رہنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار سوشل میڈیا پر لڑی جانے والی وہ جنگ ہے جس کاہدف صرف اور صرف امت مسلمہ ہے۔ مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کے لیے دشمن انتہائی منظم اور پُر حکمت انداز میں شرانگیزی میں مصروف ہے۔

علامہ احمد اقبال رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ان سازشوں کا بروقت درک نہ کیا گیا تو عالم اسلام کی بقا کو سنگین خطرات سے دوچار ہونا پڑے گا۔ تمام مسالک کے علماء و خطباء پر یہ شرعی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے منبروں سے اتحاد و اخوت کا درس دیں۔ یہ وقت اختلافات پر الجھنے کا نہیں بلکہ مشترکات پر باہم ہونے کا ہے۔ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور نفاق پھیلانے والے قومی سلامتی کے دشمن ہیں اور اسلام مخالف قوتوں کی تقویت کا باعث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 882832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش