0
Thursday 27 Aug 2020 22:53

ایران میں 2 نئے مقامات تک عنقریب رسائی کا وقت نہیں بتائینگے، رافائل گروسی

ایران میں 2 نئے مقامات تک عنقریب رسائی کا وقت نہیں بتائینگے، رافائل گروسی
اسلام ٹائمز۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے ایران کے اپنے 2 روزہ دورے کے اختتام کے بعد جنیوا واپس پہنچنے پر خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کی۔ رافائل گروسی نے اُن 2 نئے ایرانی مقامات کے بارے جن کی عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے عنقریب جانچ پڑتال کی جائے گی، پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ یہ بات اُن معلومات میں سے ہے جنہیں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے افشاء نہیں کیا جاتا البتہ یہ بتاتا چلوں کہ ان دونوں مقامات تک جوہری توانائی ایجنسی کو جلد ہی دسترسی دے دی جائے گی۔

رافائل گروسی نے اس سوال کے جواب میں کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے کس طریقے سے ان دونوں مقامات تک رسائی حاصل کی ہے، کہا کہ اس حوالے سے کوئی غیرمعمولی چال نہیں چلی گئی بلکہ یہ دسترسی ایک منظم گفتگو کا نتیجہ ہے۔ ڈی جی آئی اے ای اے نے مزید کہا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی ایک عرصہ قبل سے اس کی تیاری کر رہی تھی۔ رافائل گروسی نے کہا کہ اس حوالے سے ایجنسی کا سینیئر انسپکٹر بھی (گفتگو کی خاطر) ایران بھیجا گیا تھا تاہم دونوں فریق اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ اس سلسلے میں اعلی سطح پر بات چیت کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 882835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش