0
Friday 28 Aug 2020 01:31

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ ایک بار پھر تگڑا ہوگیا ہے، جسکے نتیجے میں انٹربینک  اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جمعرات کو ڈالر کی قدر ایک روپے کی کمی سے 167 روپے 43 پیسے پر بند ہوئی، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر قدر میں ایک روپے کی کمی واقع ہوئی جسکے نتیجے میں ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ گھٹ کر 168 روپے پر بند ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے اطمینان بخش ذخائر اور معاشی اشاریوں میں مثبت علامات ظاہر ہونے کے انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے پر اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

اس کے علاوہ ترسیلات زر کی ریکارڈ آمد، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل ہونے اور ایکسٹرنل اکاونٹ کا بحران ٹلنے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر تنزلی کا شکار رہا۔ دوسری جانب طوفانی بارشوں کی وجہ سے تجارتی مراکز میں برسات اور سیوریج کا پانی داخل ہونے سے شہر کی بلین اور صرافہ مارکیٹیں نہیں کھل سکیں اور کاروباری سرگرمیاں بھی معطل رہیں۔
خبر کا کوڈ : 882852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش