0
Friday 28 Aug 2020 02:00

پی ٹی اے کیجانب سے یو ٹیوب کو غیر اخلاقی اور فرقہ وارانہ مواد ہٹانے کی ہدایت

پی ٹی اے کیجانب سے یو ٹیوب کو غیر اخلاقی اور فرقہ وارانہ مواد ہٹانے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یوٹیوب کو پاکستان میں‌ غیر اخلاقی اور فرقہ وارانہ مواد فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی‌ ٹی اے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پی ٹی اے نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یو ٹیوب سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں‌ غیر اخلاقی، فحاشی اور عریانی پر مبنی مواد اور نفرت انگیزی پر مبنی تقاریر اور دیگر مواد کو فوری ہٹائے۔ پی ٹی اے کی جانب سے یوٹیوب پر موجود نامناسب غیر اخلاقی، فحش مواد کے انتہائی منفی اثرات کے پیش نظر اور نفرت انگیز تقاریر کی موجودگی کی بدولت یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پی ٹی اے نے قابل اعتراض مواد کو فوری طور پر ہٹانے اور اس طرح کا مواد اس پلیٹ فارم کے ذریعے پھیلانے سے روکنے کے لئے یوٹیوب سے رابطہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ یو ٹیوب کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مواد کی نگرانی کے لئے ایک مؤثر اور معتدل حکمت عملی اختیار کرے، تاکہ پاکستان میں انتشار پھیلانے والے مواد تک رسائی کو روکنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی مواد کا پتہ لگانے اور حذف کرنے کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 882855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش