QR CodeQR Code

مقدمات کا فیصلہ خوف اور لالچ کے بغیر صرف میرٹ پر ہونا چاہئے، چیف جسٹس

30 Jul 2011 20:12

اسلام ٹائمز:قومی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ قومی جوڈیشل پالیسی عدلیہ کے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد تشکیل دی گئی۔ جس کا مقصد زندگی کے تمام طبقوں کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا ہے۔


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو مقدمات کا فیصلہ بغیر کسی خوف اور لالچ کے صرف میرٹ پر ہونا چاہئے۔ قومی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ قومی جوڈیشل پالیسی عدلیہ کے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد تشکیل دی گئی۔ جس کا مقصد زندگی کے تمام طبقوں کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کا ایک مقصد عدلیہ کی کارکردگی اور تاثر کو بہتر بنانا اور اس کی آزادی کا تحفظ کرنا بھی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سول جج کی سطح سے لے کر سپریم کورٹ کے جج تک ہر مقدمے کا فیصلہ بغیر کسی خوف اور لالچ کے ہونا چاہئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مختلف عدالتوں میں سالہا سال سے زیر التواء مقدمات کو نمٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور نیشنل جوڈیشل پالیسی کے تحت مختلف سطح پر ٹائم فریم بھی طے کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 88286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/88286/مقدمات-کا-فیصلہ-خوف-اور-لالچ-کے-بغیر-صرف-میرٹ-پر-ہونا-چاہئے-چیف-جسٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org