QR CodeQR Code

کابل،پکتیا میں 2 نیٹو فوجیوں سمیت 11 افراد ہلاک

30 Jul 2011 20:31

اسلام ٹائمز:پکتیا کے نائب گورنر عبدالرحمان منگل کے مطابق اتحادی فوجی گزشتہ روز ضلع منگل میں طالبان حملے میں مارے گئے۔ ادھر مشرقی افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے میں دو نیٹو فوجی اور ان کا مترجم ہلاک ہو گئے۔


کابل:اسلام ٹائمز۔ افغان صوبے پکتیا میں جھڑپ اور حملے میں مترجم سمیت دس فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ طالبان کے ضلعی گورنر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پکتیا صوبے میں طالبان حملے اور جھڑہوں میں سات افغان فوجی ہلاک ہو گئے۔ پکتیا کے نائب گورنر عبدالرحمان منگل کے مطابق اتحادی فوجی گزشتہ روز ضلع منگل میں طالبان حملے میں مارے گئے۔ ادھر مشرقی افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے میں دو نیٹو فوجی اور ان کا مترجم ہلاک ہو گئے۔ ادھر جوزوان صوبے میں آپریشن کے دوران طالبان کے ضلعی گورنر مولوی عبدالاحمد کو ہلاک کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 88290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/88290/کابل-پکتیا-میں-2-نیٹو-فوجیوں-سمیت-11-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org