0
Friday 28 Aug 2020 13:27

فیاض چوہان کا فوج کی خدمات کو خراجِ تحسین

فیاض چوہان کا فوج کی خدمات کو خراجِ تحسین
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کراچی میں نالوں کی صفائی اور سیلابی بارشوں میں فوج کی لازوال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کا معاملہ ہو یا سیلاب میں عوام کی مدد، پاک فوج ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی آئے تو مدد کو فوج آئے، کراچی کے نالے صاف کرنے کا معاملہ ہو یا دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاک فوج ہمیشہ اگلے محاذ پر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے لیے بھی میدان میں فوج آتی ہے تاہم جمہوریت اور سیاست کے نام پہ کرپٹ مافیا موج کرتا ہے، کبھی اقرباء پروری اور کبھی منی لانڈرنگ کے نام پر موج کی جاتی ہے تو کبھی جعلی کمپنیوں اور جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے موج کی جاتی ہے۔ سیلابی بارشوں میں فوج کی لازوال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 882913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش