0
Friday 28 Aug 2020 13:53

گورنر پنجاب سے وزیرِ دفاع کی ملاقات

گورنر پنجاب سے وزیرِ دفاع کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وفاقی وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے لاہور میں ملاقات کی ہے جس کے دوران سیاسی اور حکومتی امور پر گفتگو ہوئی ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کے اندر باہر کسی پریشر میں آنے والی نہیں، ایف اے ٹی ایف قوانین پر اپوزیشن کا رویہ ملکی مفاد میں نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین ذاتی اور سیاسی نہیں قومی مفادات کو تر جیح دیں، اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر باہر مثبت کردار ادا کرے۔ گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئین و قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین تر جیح ہے، کچھ لوگوں کو ملک کا کامیابی سے آگے بڑھنا ہضم نہیں ہو رہا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت ملک کو ترقی یافتہ اور خوش حال بنا رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان ہمیشہ سے اصولوں کی سیاست کرتے ہیں، ملک کو معاشی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 882918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش