QR CodeQR Code

سوات میں بارش نے تباہی مچادی، 12 افراد ریلے میں بہہ گئے

28 Aug 2020 14:38

مدین کے شاہ گرام خوڑ میں طوفانی بارش سے طغیانی کے باعث چھ مکانات بہہ گئے ہیں اور رابطہ پلوں سمیت دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح سوات میں بھی بارش نے تباہی مچادی، جہاں 12 افراد پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔ شدید یطغیانی کے باعث چھ مکانات بہہ گئے، ایک خاتون ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے مدین کے شاہ گرام خوڑ میں طوفانی بارش سے طغیانی کے باعث چھ مکانات بہہ گئے ہیں اور رابطہ پلوں سمیت دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

سیلابی ریلے میں متعدد افراد کے بہہ جانے کی اطلاعات ہیں، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک خاتون کی لاش نکال لی۔ ڈوبنے والے 3 افراد کو مدین اسپتال منتقل کردیا گیا، ندی میں طغیانی کے باعث ڈوبنے والے 12 افراد بھی بہ گئے تھے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 882926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882926/سوات-میں-بارش-نے-تباہی-مچادی-12-افراد-ریلے-بہہ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org