QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 100 فیصد اضافہ

28 Aug 2020 14:51

ای سی او کوآرڈینیٹر کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، پولیو ورکرز کے لیے معاوضہ اور الاؤنس کے ساتھ 71 کروڑ 60 لاکھ سے زائد کی رقم جاری کردی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 100 فیصد تک کا اضافہ کردیا گیا ہے، ورکرز کے لیے معاوضہ اور الاؤنس کے ساتھ رقم جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ای سی او کوآرڈینیٹر کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، پولیو ورکرز کے لیے معاوضہ اور الاؤنس کے ساتھ 71 کروڑ 60 لاکھ سے زائد کی رقم جاری کردی گئی، محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو آگاہ کردیا۔ پولیو ورکرز کو 500 کے بجائے 1000 روپے یومیہ معاوضہ ملے گا۔ ای او سی کوآرڈینیٹر کے مطابق مہم کے دوران پولیو ورکرز کو 1 ہزار یومیہ خصوصی الاؤنس بھی ملے گا، پولیو ورکرز کو پہلے مہم کے دوران 2500 روپے معاوضہ ملتا تھا، ورکرز کو اب 5 سے 7 ہزار مہم الاؤنس ملے گا۔


خبر کا کوڈ: 882927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882927/خیبر-پختونخوا-پولیو-ورکرز-کے-یومیہ-معاوضے-میں-100-فیصد-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org