0
Friday 28 Aug 2020 16:48

امریکی جاسوسی طیاروں کی نوفلائی زون میں پروازوں کے جواب میں چین نے دو بیلسٹک میزائیل داغ دیئے

امریکی جاسوسی طیاروں کی نوفلائی زون میں پروازوں کے جواب میں چین نے دو بیلسٹک میزائیل داغ دیئے
اسلام ٹائمز۔ مخصوص نوفلائی زون میں امریکی جاسوسی طیاروں کی پروازوں کے جواب میں چین دو بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔ چین نے گزشتہ روز امریکہ کو جاسوس طیاروں کی پروازیں روکنے کی تنبیہہ کی تھی۔ امریکہ کی جانب آج پھر خلاف ورزی کرنے پر چین نے وارننگ کے طور پر میزائل فائر کیے۔ نو فلائی زون میں امریکی طیاروں کی پرواز کے جواب میں دو درمیانی رینج والے میزائل ڈی ایف 26 بی اور ڈی ایف 21 ڈی مختلف مقامات سے فائر کیے گئے۔ گزشتہ روز بھی امریکی جاسوسی طیارے یو 2 نے چین کے شمالی علاقے میں پرواز کی تھی جس کے جواب میں چین نے احتجاج کیا تھا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کو اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہنے کا بھی کہا تھا۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی کارروائی سے حادثہ بھی ہوسکتا تھا۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہے اور خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے حقیقی اقدامات کرے۔ چین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز امریکی جاسوسی طیارہ اس نو فلائی زون میں داخل ہوا جو چینی فوج کے لیے مخصوص ہے۔ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ چین امریکہ سے اس طرح کے اشتعال انگیز رویے سے فوری طور پر باز آنے اور خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے حقیقی اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ دوسری جانب امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ یو 2 کی پرواز بحرالکاہل کے علاقے میں پرواز بین الاقوامی قوانین اور اصول ضوابط کے مطابق تھی۔ امریکی فوج نے کہا کہ امریکہ اس علاقے میں اپنی پروازیں حسب معمول جاری رکھے گا اور پیسفک ایئر فورس کے اہلکار اپنے وقت اور مرضی کے مطابق جب بھی چاہیں گے بین الاقوامی قانون کے ضوابط کے تحت اپنے طیارے اڑائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 882944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش