0
Friday 28 Aug 2020 17:33

کراچی میں طوفانی بارش، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر

کراچی میں طوفانی بارش، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں طوفانی بارش کے باعث  بجلی کی معطلی سے  موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہے، انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل ٹاورز پر موجود جنریٹرمیں ایندھن ختم ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، جہاں شہر میں 24 گھنٹے سے زائد بجلی کی فراہمی معطل ہے، وہی موبائل ٹاورز کو بھی بجلی نہیں مل رہی۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل ٹاورز پر موجود جنریٹر میں ایندھن ختم ہوگیا ہے، بارش سے بعض موبائل ٹاورز کو نقصان پہنچا اور سوئچ رومز متاثر ہوئے۔ سیلاب سے زیر زمین فائبر آپٹک بھی خراب ہوگئی، جس کے باعث انٹرنیٹ وائی فائی سروس اور موبائل سروسز متاثر ہے، موبائل سروسز متاثر  ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خیال رہے شہر میں کے الیکٹرک کے 70 سے زائد کیبل فالٹس سمیت درجنوں فیڈرز، پی ایم ٹیز ٹرپ ہوگئی ہے، نشیبی علاقوں میں کے الیکٹرک کے سب اسٹیشنز میں پانی داخل ہوگیا، جس سے بیشتر علاقوں میں ترسیل معطل ہے۔ نارتھ کراچی، گارڈن، ایف بی ایریا گرڈ اسٹیشن، بن قاسم، گڈاپ، ڈیفنس کے گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہمی معطل ہے۔ لیاری، شاہ فیصل، ملیر، سعود آباد، نارتھ کراچی، گلستان جوہر بلاک، گڈاپ، کاٹھور، شادمان ٹاؤن، بزرٹا لائن، گلبرگ، ناگن چورنگی، ایف سی ایریا، بفرزون، کے بی آر اسکیم میں بجلی بند ہے۔
خبر کا کوڈ : 882955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش