0
Friday 28 Aug 2020 19:27

کراچی میں موبائل سروس بجلی کی عدم فراہمی سے متاثر ہے، سعید غنی

کراچی میں موبائل سروس بجلی کی عدم فراہمی سے متاثر ہے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں موبائل فون سروسز بجلی کی فراہمی نہ ہونے سے متاثر ہے، میرے گھر پر بھی 12 گھنٹے سے بجلی بند ہے، بارش کے بعد کراچی میں بعض مقامات پر موبائل فون سروس متاثر ہے جبکہ متعدد علاقوں میں کل سے گئی بجلی اب تک بحال نہیں کی جاسکی ہے، موبائل فون سروسز کی بندش سے متعلق نجی موبائل فون کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں سیلابی صورتحال کے باعث متعدد مقامات پر نیٹ ورک انفراسٹرکچر زیرِ آب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شدید بارش اور بجلی کی طویل بندش کے باعث سروسز کی فراہمی میں عارضی خلل ہے۔ دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بارش کے پانی نے بجلی کی متعدد تنصیبات کو متاثر کیا ہے، سرجانی ٹاؤن، گلستان جوہر اور بن قاسم میں پانی کی نکاسی تک بجلی بحال نہیں کی جاسکتی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں کی متاثرہ علاقوں تک رسائی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، تاہم نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نارتھ کراچی اور پاپوش نگر کے علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے، پانی کی نکاسی نہ ہونے سے بجلی کی بحالی میں دشواری کا سامنا ہے، کھڑے پانی میں بجلی کی بحالی حادثات کا سبب بن سکتی ہے جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 882966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش