0
Saturday 29 Aug 2020 00:51

آئی جی پی خیبر پختونخوا کا محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ہنگو کا دورہ

آئی جی پی خیبر پختونخوا کا محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ہنگو کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلع ہنگو کا دورہ کیا۔ محرم الحرام کے حوالے سے ڈی پی او ہنگو شاہد احمد خان نے آئی جی  پی خیبر پختونخوا کو ڈی سی آفس میں قائم سپیشل کنٹرول روم میں امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کی حفاظت کےلئے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ، ڈپٹی کمشنر ہنگو ارشد منصور، ایس پی انوسٹی گیشن اسلم نواز خان، ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ آفیسر جواد احمد خلیل، ڈی ایس پی حافظ نزیر خان، اے ڈی سی اویس کیانی بھی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 882976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش