0
Saturday 29 Aug 2020 01:19

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.14 فیصد کی معمولی کمی

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.14 فیصد کی معمولی کمی
اسلام ٹائمز۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.14 فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 8.39 فیصد رہی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات  کی جانب سے قیمتوں کے حساس اعشاریہ سے متعلق مہنگائی کے حوالے سے  جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.14 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جب کہ پچھلے ایک ہفتے میں چینی 96 پیسے فی کلو سستی ہوئی اور چینی کی اوسط قیمت 96.07 سے کم ہوکر 95.11 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر 3 روپے اور پیاز 2 روپے فی کلو مہنگے ہوئے، جب کہ آلو، دال مسور، دال چنا، دال مونگ اور دال ماش بھی مہنگی ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 883027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش