QR CodeQR Code

لاہور، شبیہہ ذوالجناح کا جلوس پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ سے برآمد

29 Aug 2020 09:00

شبیہہ ذوالجناح کے جلوس کی برآمدگی سے قبل مجلس عزا ہوئی جس میں علامہ قمر عباس مجاہد اہلبیتؑ کے فضائل و مصائب بیان کئے۔ جلوس پانڈو سٹریٹ سے عالمگیر روڈ، سراج بلڈنگ چوک پہنچے گا۔ سراج بلڈنگ چوک میں نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔ نماز ظہرین حسن عباس نقوی کی امامت میں ادا کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی عزاداری کے پروگرامز، مجالس اور جلوس ہائے عزاء کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ شبیہہ ذوالجناح کا جلوس پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ سے برآمد ہوا۔ شبیہہ ذوالجناح کے جلوس کی برآمدگی سے قبل مجلس عزا ہوئی جس میں علامہ قمر عباس مجاہد نے اہلبیتؑ کے فضائل و مصائب بیان کئے۔ جلوس پانڈو سٹریٹ سے عالمگیر روڈ، سراج بلڈنگ چوک پہنچے گا۔ سراج بلڈنگ چوک میں نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔ نماز ظہرین حسن عباس نقوی کی امامت میں ادا کی جائے گی۔ جلوس سراج بلڈنگ چوک سے بلاک سیداں، نوری بلڈنگ پہنچے گا۔ جلوس نوری بلڈنگ چوک سے اسلام پورہ مین بازار جائے گا۔ جلوس نیلی بارموڑ، بابا گراؤنڈ، سیکرٹریٹ سے پرانی انارکلی پہنچے گا۔ پرانی انارکلی میں اے جی آفس چوک میں نماز مغربین ادا کی جائے گی۔ حسن عباس نقوی کی امامت میں نماز مغربین ادا کی جائے گی۔ جلوس موج دریا روڈ سے خیمہ سادات پہنچے گا۔ جس کے بعد جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رات 12 بجے پانڈوسٹریٹ اختتام پذیر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 883042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883042/لاہور-شبیہہ-ذوالجناح-کا-جلوس-پانڈو-سٹریٹ-اسلامپورہ-سے-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org