0
Saturday 29 Aug 2020 09:58

بھارت پاکستان کو پریشان کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، شاہ محمود

بھارت پاکستان کو پریشان کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا مرض کی شدت میں اب کمی واقع ہو رہی ہے، پڑوسی ممالک سے اعداد و شمار کا موازنہ کریں تو پاکستان بہت بہتر ہے۔ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کو فالو کیا جائے، اس میں ہماری بہتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کی نوعیت غیر معمولی ہے، کراچی کے شہری اذیت کا شکار ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو انسانی تقاضوں کے مطابق پلاننگ کر کے پانی چھوڑنا چاہیے۔ بھارت پاکستان کو پریشان کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے معاملے پر بھی بھارت ایسا ہی کرے گا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماہرین طب کی سفارش پر نواز شریف کو ان کی جان بچانے کے لئے باہر بھیجا گیا، اخلاقی جواز بنتا ہے کہ نواز شریف کو اب واپس آ جانا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 883046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش