0
Saturday 29 Aug 2020 10:02

یوم عاشور کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہور نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں

یوم عاشور کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہور نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں
اسلام ٹائمز۔ یوم عاشور کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ لاہور نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ محکمہ صحت، ریسکیو اور سول ڈیفنس کے عملے کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں، مرکزی جلوس کے روٹ پر تین عارضی ہسپتال بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے یوم عاشور کے موقع پر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ نثار حویلی سے برآمد ہو کر کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہونیوالے مرکزی جلوس کیلئے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔ روٹ پر تین عارضی ہسپتال قائم کئے گئے ہیں۔ ایک عارضی ہسپتال العمران شفاخانہ، دوسرا الخمینی ہسپتال میں قائم کیا گیا ہے جبکہ کربلا گامے شاہ کے قریب سنٹرل ماڈل ہائی سکول میں 10 بیڈز پر مشتمل ایک عارضی ہسپتال بنایا گیا ہے۔

ناگہانی صورت سے نمٹنے کیلئے میو ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں عملہ الرٹ رہے گا۔ یوم عاشورہ کے موقع پر سول ڈیفنس کے 200 ملازمین سکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ بھی جلوس کے روٹ پر سوئپنگ کرے گا۔ یوم عاشور کیلئے ریسکیو 1122 کی ڈیوٹی کا پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کی 49 ایمبولینسز مرکزی جلوس کے روٹس پر موجود ہوں گی، 300 موٹر بائیکس ایمبولینسز، 24 فائر وہیکلز، 2 سنارکلز، 3 سپیشلائزڈ وہیکلز بھی موجود رہیں گی۔ 8 ریسکیو وہیکلز، 1 واٹر ریسکیو وین، 1 اربن سرچ اور ریسکیو ٹیم ، 1 ریکوری وہیکلز روٹ پر موجود ہونگی۔
خبر کا کوڈ : 883047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش