QR CodeQR Code

بھارتی سپریم کورٹ کا محرم کے جلوس کی اجازت دینے سے انکار

29 Aug 2020 10:04

بھارت کی وفاقی اور مختلف ریاستوں کی حکومتوں نے کورونا وائرس کا حوالہ دیتے ہوئے محرم کی اجتماعی مجالس، ماتم اور جلوس پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی سپریم کورٹ نے محرم کے جلوس کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جس کے باعث عقیدت مندوں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔ بھارت کی وفاقی اور مختلف ریاستوں کی حکومتوں نے کورونا وائرس کا حوالہ دیتے ہوئے محرم کی اجتماعی مجالس، ماتم اور جلوس پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ حتی کہ پانچ لوگوں کو بھی تعزیہ لے جلوس کے راستے پر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے محرم کے جلوس کی اجازت دینے سے واضح طور پر انکار کی وجہ سے عقیدت مندوں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 883049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883049/بھارتی-سپریم-کورٹ-کا-محرم-کے-جلوس-کی-اجازت-دینے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org