0
Saturday 29 Aug 2020 11:46

ایوانکا ٹرمپ اور جرڈ کشنر وائٹ ہاؤس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں

ایوانکا ٹرمپ اور جرڈ کشنر  وائٹ ہاؤس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں
اسلام ٹائمز۔ نیویارک میگزین میں آنے والے کتاب "میلانیا اینڈ می: دی رائز اینڈ فال آف مائے فرینڈ شپ ود فرسٹ لیڈی" ʼ (Melania and Me: The Rise and Fall of My Friendship with the First Lady) میں خاتون اول اور دختر اول کے درمیان تعلقات کے حوالے سے کئی حیران کن انکشافات کیے گئے ہیں۔ کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر جرڈ کشنر کی کوشش ہے کہ وہ کسی طرح میلانیا ٹرمپ کے ماتحت چلنے والے وائٹ ہاؤس کے دفتر کا کنٹرول سنبھال لیں۔ کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میلانیا ٹرمپ کی 2016ء سے کوشش رہی ہے کہ وہ کسی طرح ایوانکا ٹرمپ کو اپنے والد کے ساتھ ہونے والے جلسوں سے دور رکھیں اور اس ضمن میں وہ چاہتی ہیں کہ بیٹی کی والد کے ساتھ تصویر تک نہ کھینچی جا سکے۔برطانوی اخبار دی گارجین نے بھی اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میلانیا ٹرمپ کی یہ کوشش بھی رہی ہے کہ وہ ایوانکا کو سیاست سے دور رکھیں۔ کتاب میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ 2016ء کی ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے دوران میلانیا ٹرمپ کے خلاف تقریریں چوری کرنے کی جو خبریں میڈیا میں پھیلائی گئیں، ان کے پیچھے بھی ایوانکا ٹرمپ کا ہی ہاتھ تھا۔
خبر کا کوڈ : 883070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش