0
Saturday 29 Aug 2020 12:49

وزیراعظم کا سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی کے 3 اہم مسائل کے حل کا فیصلہ

وزیراعظم کا سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی کے 3 اہم مسائل کے حل کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی کے 3 اہم مسائل کو حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری جن حالات سے گزر رہے ہیں اس پر پوری قوم کرب میں مبتلا ہے، اس تباہی اور تکالیف سے اب ایک مثبت پیش رفت یہ دیکھنے میں آئی ہے کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی کے 3 بڑے مسائل کو فوری حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے نالوں کی مکمل صفائی کریں گے،  پانی کی نکاسی میں حائل تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، سالڈ ویسٹ اور سیوریج کے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کے اہم مسئلے کو حل بھی کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 883081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش