0
Saturday 29 Aug 2020 14:25

وزیراعلیٰ پنجاب کا محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ

قابلِ اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب کا محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سول سیکرٹریٹ لاہور میں محرم الحرام اور یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے مرکزی کنٹرول روم کے مختلف حصے دیکھے۔ وزیراعلیٰ نے مرکزی کنٹرول روم سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ مرکز ی کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کوریج، ڈیش بورڈ اور میڈیا کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ صوبہ بھر میں 37 ہزار 562 مجالس اور 9 ہزار 717 جلوسوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مرکزی کنٹرول روم کو ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کیساتھ لنک کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرکزی کنٹرول روم میں کیے گئے انتظامات کو سراہا اور افسروں اورعملے کی کارکردگی کی تعریف، مزید جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے کی تلقین۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب بھر میں منعقد ہونیوالی مجالس اور جلوسوں کی جیوٹیگنگ کی گئی ہے، سکیورٹی انتظامات میں معاونت کیلئے پاک فوج اور رینجرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مجالس اور جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہوگی، پُرامن فضا کے قیام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ قابلِ اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ عثمان بزدار نے اشتعال انگیز تقاریر کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے، قانون نافذ کرنیوالے ادارے پوری طرح چوکس رہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر میں 676 مقامات حساس قرار دیئے گئے ہیں جن کی سکیورٹی کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 883091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش