1
Saturday 29 Aug 2020 15:53
ایران کیخلاف اسلحہ جاتی پابندیوں میں توسیع کی امریکی کوششیں

امریکی یکطرفہ رویے کے باعث سلامتی کونسل کا اختیار خطرے میں ہے، مجید تخت روانچی

امریکی یکطرفہ رویے کے باعث سلامتی کونسل کا اختیار خطرے میں ہے، مجید تخت روانچی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی غلط امریکی تشریح کے بارے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں لکھا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی نافرمانی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ مجید تخت روانچی نے لکھا کہ امریکہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف قرارداد 2231 کی دیدہ دانستہ غلط تشریح کر رہا ہے بلکہ غنڈہ گردی میں اپنے ساتھ کھڑا کرنے کیلئے اپنے نزدیک ترین اتحادیوں سمیت اقوام متحدہ کے (تمام) اراکین کو بھی ڈرا دھمکا رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے اپنے پیغام کے اندر امریکی یکطرفہ طریقۂ کار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی یکطرفہ پن اقوام متحدہ کو تباہ کر رہا ہے اور سلامتی کونسل کا اختیار خطرے میں ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 883105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش