1
Saturday 29 Aug 2020 16:28
عراق سے امریکی انخلاء

"التاجی" ایئربیس میں کوئی غیر ملکی فوجی موجود نہیں، جنرل تحسین الخفاجی

"التاجی" ایئربیس میں کوئی غیر ملکی فوجی موجود نہیں، جنرل تحسین الخفاجی
اسلام ٹائمز۔ عراقی مشترکہ آپریشن کمانڈ سنٹر کے ترجمان جنرل تحسین الخفاجی نے علاقائی میڈیا میں التاجی ایئربیس کے اندر سعودی فوجیوں کی موجودگی کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ التاجی ایئربیس میں سعودی فوجیوں کی موجودگی کے بارے نشر ہونے والی خبر صحیح نہیں ہے۔ عرب ای مجلے موازین نیوز کے مطابق عراقی مشترکہ آپریشن کمانڈ سنٹر کے ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ التاجی فوجی اڈے کے اندر موجود فورسز تمام کی تمام عراقی ہیں جبکہ قبل ازیں یہاں بین الاقوامی اتحادی فورسز موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں ایک بڑی تقریب میں اس فوجی اڈے کو عراقی سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

جنرل تحسین الخفاجی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس فوجی اڈے کے اندر کوئی غیر عراقی فورس موجود نہیں جبکہ میڈیا کو چاہئے کہ وہ زیادہ توجہ کے ساتھ خبروں کو نقل کیا کرے۔ واضح رہے کہ 23 اگست 2020ء کے روز عراقی مشترکہ آپریشن کمانڈ سنٹر کی جانب سے ہی یہ اعلان بھی کیا گیا تھا کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے التاجی ایئربیس کے اندر واقع پوزیشن نمبر 8 اپنے کنٹرول میں لے لی ہے۔ یاد رہے کہ التاجی نامی فوجی اڈہ عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جہاں قبل ازیں موجود داعش سے نام نہاد مقابلے کی امریکی بین الاقوامی اتحادی فورسز گزشتہ کئی مہینوں سے نامعلوم مارٹر گولوں اور کتیوشا میزائلوں کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 883118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش