0
Saturday 29 Aug 2020 18:47

گورنر سندھ کا سی ای او کے الیکٹرک کو ٹیلیفون، کراچی سے بجلی غائب ہونے پر استفسار

گورنر سندھ کا سی ای او کے الیکٹرک کو ٹیلیفون، کراچی سے بجلی غائب ہونے پر استفسار
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو ٹیلیفون کیا ہے۔ گورنر سندھ نے سی ای او کے الیکٹرک سے شہر سے بجلی غائب ہونے سے متعلق استفسار کیا۔ عمران اسماعیل نےکہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ دو دن بعد بھی مکمل شہر کی بجلی بحال نہیں ہوئی ہے۔ گورنر سندھ نے کے الیکٹرک کے سی ای او سے کہا کہ شہر میں بجلی کی فوری بحالی یقینی بنائے جائے۔
خبر کا کوڈ : 883141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش