0
Saturday 29 Aug 2020 19:27

اسرائیل سے امارات کیلئے پہلی کمرشل فلائٹ پیر کو پرواز کرے گی

اسرائیل سے امارات کیلئے پہلی کمرشل فلائٹ پیر کو پرواز کرے گی
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل سے متحدہ عرب امارات کے لئے پہلی کمرشل فلائٹ پیر کو پرواز کرے گی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدے کے بعد اسرائیلی نژاد امریکی وفد تل ابیب سے 31 اگست کو پہلی کمرشل ایئرلائن سے ابوظہبی پہنچے گا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ ایک سرکاری اسرائیلی وفد تاریخ میں پہلی مرتبہ ای آئی اے آئی فلائٹ سے براہ راست پرواز ابوطہبی کا سفر کریں گے۔ اسرائیلی وفد کی ابوظہبی میں ہونے والی بات چیت شعبہ ہوا بازی، سیاحت، تجارت، صحت، توانائی اور سلامتی سمیت دیگر امور پر تعاون کو فروغ دینے کے لئے تبادلہ کرے گا۔ یاد رہے کہ دو ہفتے قبل اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدہ ہوا جس بعد مشرقی وسطیٰ کے دونوں اہم ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آسکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدہ کرانے میں ثالث کا کردار ادا کیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل مغربی کنارے میں واقع فلسطین کے ان علاقوں پر دعویٰ سے دستبردار ہوگا جنہیں وہ ضم کرنا چاہتا تھا۔ رپورٹس کے مطابق امن معاہدہ اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے مابین طویل گفت و شنید کے بعد ممکن ہوسکا۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارت اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے والا تیسرا خلیجی عرب ملک بن گیا۔
خبر کا کوڈ : 883151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش