QR CodeQR Code

یمن، سعودی دہشتگرد فرار، "الخنجر" چھاؤنی انصاراللہ کے کنٹرول میں

29 Aug 2020 21:25

عرب نیوز چینل المنار کیمطابق یمنی مزاحمتی فورس انصاراللہ نے مرکزی صوبے الجوف میں واقع سعودی جارح فورسز کی بڑی چھاؤنی "الخنجر" پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے جہاں سے سعودی جارح فورسز بڑی تعداد میں فوجی گاڑیاں اور بھاری اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو چکی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے مجاہدین نے مرکزی صوبے الجوف میں واقع سعودی دہشتگردوں کی بڑی چھاؤنی "الخنجر" خالی کروا لی ہے۔ عرب نیوز چینل المنار کے مطابق یمنی مجاہدین نے سعودی حمایت یافتہ جارح ملیشیا کے زیرکنٹرول الخنجر چھاؤنی پر اپنا کنٹرول واپس لے لیا ہے جہاں سے سعودی جارح فورسز بڑی تعداد میں فوجی گاڑیاں اور سازوسامان چھوڑ کر فرار ہو گئی ہیں۔ یمنی مجاہدین کی جانب سے اس چھاؤنی کو کلیئر کئے جانے کے بعد وہاں کی تصاویر بھی منتشر کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی جارح فورسز کے زیر کنٹرول چھاؤنیوں اور ان کے اردگرد کے علاقوں کو خالی کروانے اور صوبہ الجوف کے شہر خب و الشعف میں واقع مرکزی سعودی چھاؤنی کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا یمنی آپریشن زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔
 






عرب خبررساں ایجنسی الاعلام الحربی کے مطابق یمنی مزاحمتی فورس انصاراللہ کے مجاہدین کی جانب سے جارح قوتوں کے خلاف وسیع آپریشن کے آغاز کے بعد سے ہی جارح سعودی فورسز فوجی گاڑیوں اور سازوسامان سے بھرے اپنے فوجی اڈے چھوڑ کر صحرا کی جانب بھاگنا شروع ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ مزاحمتی فورسز کی جانب سے جارح قوتوں کے اجتماعی مرکز گاؤں بیرعزیز سمیت الخنجر چھاؤنی کے گرد و نواح کے متعدد علاقوں میں کلیئرنس آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 883164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883164/یمن-سعودی-دہشتگرد-فرار-الخنجر-چھاو-نی-انصاراللہ-کے-کنٹرول-میں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org