0
Saturday 29 Aug 2020 23:29

کراچی پر وفاق اور صوبائی حکومت کے تعاون کے اچھے نتائج نکلیں گے، صدر عارف علوی

کراچی پر وفاق اور صوبائی حکومت کے تعاون کے اچھے نتائج نکلیں گے، صدر عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کے کراچی سے متعلق اقدام کو سراہتے ہوئے مثبت پیشرفت قرار دے دیا۔ عارف علوی نے کہا کہ کراچی کے مسئلہ پر وفاقی و صوبائی حکومت کا تعاون مثبت پیشرفت ہے، وفاق اور صوبے کے ملکر کام کرنے سے شہر میں اس تباہ کن بحران کے دوران اور بعد میں بھی موثر اور مفید نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں حکومتوں کے باہمی تعاون سے شہر میں گندے پانی کی نکاسی، کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے، برساتی نالوں کی صفائی، میٹھے پانی کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔ عارف علوی نے مزید کہا کہ کراچی اور باقی سندھ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 883193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش