QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونیکا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ

30 Aug 2020 22:28

ڈی جی پی ڈی ایم کے مطابق تمام ضلعی انتظامیہ، ریسیکیو اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، بارشوں کے باعث صوبے کے بعض بالائی اضلاع میں فلیش فلڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، اور تیز بارشوں کے پیش نظر حساس اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم کے مطابق تمام ضلعی انتظامیہ، ریسیکیو اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، بارشوں کے باعث صوبے کے بعض بالائی اضلاع میں فلیش فلڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ مراسلے کے مطابق تیز بارشوں کے پیش نظر حساس اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ منگل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 883273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883273/خیبر-پختونخوا-میں-بارشوں-کا-نیا-سلسلہ-شروع-ہونیکا-امکان-اربن-فلڈنگ-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org