0
Sunday 30 Aug 2020 23:03

مردان میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 چچا زاد بھائی جاں بحق

مردان میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 چچا زاد بھائی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مردان کے نواحی علاقے تخت بھائی مدے بابا میں فائرنگ سے 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ موٹر سائیکل ریس کے تنازع پر کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان ایک دوسرے کے چچا زاد بھائی تھے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 883275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش