0
Sunday 30 Aug 2020 23:42

پاراچنار میں یوم عاشورہ کے تمام ماتمی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر

پاراچنار میں یوم عاشورہ کے تمام ماتمی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں یوم عاشورہ کے تمام ماتمی جلوس اپنی منازل مقصود تک پہنچ کر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے۔ جلوسوں سے قبل مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزاء منعقد ہوئیں اور علمائے کرام نے مصائب شہدائے کربلا بیان کئے۔ جلوسوں کے دوران عزاداروں نے سینہ کوبی اور زنجیر زنی بھی کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ جلوسوں کے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں، پاراچنار شہر میں محبت اور بھائی چارے کی ایک واضح مثال اس وقت دیکھنے کو ملی، جب ایک عیسائی نوجوان کو عزاداروں میں شربت تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

پاراچنار میں عزاداری کے مرکزی جلوس میں عزاداروں نے نماز مغربین سڑکوں پر باجماعت ادا کی، جس کے بعد دوبارہ عزاداری کا سلسلہ جاری رکھا اور یہ مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر عزاداروں سے اپنے خطاب میں علامہ اخلاق حسین کا کہنا تھا کہ حسینی مشن اور سنت نبوی پر عمل کرنے کے لئے ضروری کہ بروقت نماز کی ادائیگی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 883277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش