1
Sunday 30 Aug 2020 23:48

ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف، مریم اور صفدر کی اپیلوں پر سماعت منگل کو ہوگی

ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف، مریم اور صفدر کی اپیلوں پر سماعت منگل کو ہوگی
اسلام ٹائمز۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت یکم ستمبر کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف خصوصی اپیلوں پر 22 ماہ کے بعد سماعت یکم ستمبر منگل کو ہوگی۔ خصوصی اپیلوں کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ کرے گا، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی خصوصی بنچ کا حصہ ہوں گے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر آخری سماعت 19 ستمبر 2018ء کو ہوئی تھی، ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد سے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر ضمانت پر ہیں۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018ء کو ایون فیلڈ ریفرنس میں تینوں کو قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی، تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں 19 ستمبر 2018ء کو سزا معطل کر دی تھی جبکہ سپریم کورٹ نے 13 جنوری 2019ء کو نیب اپیل خارج کرتے سزا معطلی برقرار رکھی تھی۔
خبر کا کوڈ : 883278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش