0
Sunday 30 Aug 2020 23:51

دفتر خارجہ کی مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوس پر پیلیٹ گن کے استعمال کی مذمت

دفتر خارجہ کی مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوس پر پیلیٹ گن کے استعمال کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوس پر پیلیٹ گنوں سے فائرنگ اور آنسو گیس کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پیلیٹ گنوں کے بےدریغ استعمال سے مبینہ طور پر درجنوں کشمیری شدید زخمی ہوئے، متعدد افراد کی آنکھوں پر زخم آئے جو نابینا پن کا باعث بن سکتا ہے، بھارتی قابض افواج 2010ء سے پیلٹ گنوں اور مہلک کارتوسوں کا استعمال کر رہی ہے جس کی وجہ سے خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ خاص طور پر کشمیری نوجوانوں کو اس موت پر مبنی مہم کا شکار بنایا جا رہا ہے، پیلٹ گنوں کا استعمال انسانی حقوق اور ہیومنٹیرین لاز کی صریحا خلاف ورزی ہے، بھارت کی حکومت طاقت کے استعمال کے اقوام متحدہ کے بنیادی اصولوں اور قانون نافذ کرنے والے حکام بارے یو این کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بی جے پی کی حکومت قابض افواج کے غیر قانونی اقدامات کی ذمہ دار ہے، بین الاقوامی قانون کے تحت اس طرح کے بھارتی کالے قوانین کوئی قانونی جواز فراہم نہیں کرسکتے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کا فوری ادراک کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 883279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش