0
Sunday 30 Aug 2020 23:56

مودی کے درندوں نے کشمیر میں محرم کا جلوس بھی نہیں بخشا، شہریار آفریدی

مودی کے درندوں نے کشمیر میں محرم کا جلوس بھی نہیں بخشا، شہریار آفریدی
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جانوروں پر بھی پیلٹ گنز کا استعمال جرم ہے لیکن بھارت نہتے کشمیریوں پر یہ اسلحہ استعمال کرکے انسانی حقوق کے محافظ اداروں کا مذاق اڑا رہا ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ مودی کے تعینات کردہ درندوں نے محرم کے پرامن جلوس کو بھی نہیں بخشا، مودی سرکار کو یہ جان لینا چاہیے کہ کشمیریوں کا نظریہ آزادی ان کی طاقت سے کہیں زیادہ مضبوط ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز محرم کے جلوس پر تشدد کر رہی ہیں۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ دنیا میں انسانی حقوق کے رکھوالوں کو اس ظلم کا جواب دینا ہوگا، مودی سرکار کو معلوم ہونا چاہیے کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد امام حسینؓ کے وژن کے مطابق ہے، امام حسین علیہ السلام کا نام لینے والوں کو طاقت کے زور پر کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم کے جلوس پر بھارتی پیلیٹ گنز کا نشانہ بننے والے کشمیری بھائی بصارت سے محروم کر دیے گئے، ان مظالم کے باوجود بھارتی فورسز کشمیریوں کے دل سے اسلام کی محبت نہ نکال سکی۔
خبر کا کوڈ : 883280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش