QR CodeQR Code

راولپنڈی میں عاشورہ کا جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا

31 Aug 2020 01:00

جلوس عزا میں پاراچنار کے دستے سقائے سکینہ نے بھرپور انداز میں نوحہ خوانی کی اور عزاداری کی نئی روایت متعارف کرائی۔ جلوس میں سبیل اور لنگر حسینی کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا پرامن طور پر قدیمی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا، فوارہ چوک پر علامہ محمد امین شہیدی کی اقتدا میں نماز ظہرین ادا کی گئی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کی طرف سے نماز کا اہتمام کیا گیا، نماز ظاہرین میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پاراچنار کے دستے سقائے سکینہ نے بھرپور انداز میں نوحہ خوانی کی اور عزاداری کی نئی روایت متعارف کرائی۔ جلوس میں سبیل اور لنگر حسینی کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 883286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883286/راولپنڈی-میں-عاشورہ-کا-جلوس-پرامن-طور-پر-اختتام-پذیر-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org